• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا جلسے جلوسوں پر اصرار خود غرضی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا جلسے جلوسوں پر اصرار خود غرضی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی صحت سے نہیں کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے لوگ کورونا سے مررہے ہیں اور اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کی پڑی ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ انویسٹمنٹ بورڈ کی کوششوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے، جلسے جلوسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوا کرتیں۔ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنا بند کرے۔

تازہ ترین