• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، گیس سلینڈر دھماکے سے مکان منہدم، بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

نیو کراچی، گیس سلینڈر دھماکے سے مکان منہدم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی میں واقع مکان نمبر7/20 میں سلینڈر دھماکے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی مکان کے مکین ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پرپولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر عباسی اسپتال منتقل کیا ، جہاں ان کی شناخت 8سالہ مظہرولد عادل، 14سالہ انزیلہ دختر عادل ، 5سالہ فضل الرحمن ولد عادل،40سالہ عادل ولدواجد،20سالہ نوشین عادل، 18سالہ صبا دختر عتیق الرحمن اور 9سالہ سیف اللہ ولد عادل کے ناموں سے ہوئی ہے، بی ڈی ایس اسپیشل برانچ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، علاقہ مکینوں نے کا کہنا ہےکہ علاقے میں کافی عرصے سے گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث بیشتر لوگ گیس سیلنڈراستعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔

تازہ ترین