• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود احمد خان کے بھائی مسعود احمد کا انتقال، سوئم کل ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما محمود احمد خان کے بھائی مسعود احمد خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جمعرات کوشاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی ۔ جس میں بلدیہ وسطی کے سابق وائس چیئرمین شاکر علی،فنکار شہزاد رضا، ندیم معاذ جی ،طہارت علی خان، حنیف خان،  ندیم صدیقی ،اخلاق احمد ،چوہدری نعیم اور مرحوم کے  عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ فاتحہ سوئم ہفتہ کوبعد نماز عصر مکان c9 بلاک 11نزد طاہر ولا چورنگی فیڈرل بی ایریا میں ہوگی۔دریں اثناء مسعود احمد خان کے انتقال پر حاجی رفیق پردیسی واثق نعیم، ذیشان الطاف لوہیا، محسن شیخانی ،فیاض الیاس، حسنین پردیسی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین