گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ن لیگی کارکن سے جھگڑنے پر ایم پی اے نے ٹی او آر کا تبادلہ کروا دیا، ٹی ایم اے گجرات میں ٹی او آر طارق محمود وڑائچ اور ن لیگی کارکن عرفان بٹ عرف مٹو جھگڑا کیس میں مقامی ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے تبادلوں میں پابندی کے باوجود ٹی او آر طارق محمود وڑائچ کا تبادلہ سرائے عالمگیر تحصیل کروا دیا جبکہ سیالکوٹ سے ٹی او آر فیاض حسین نت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن گجرات میں تعینات کر دئیے گئے ۔