• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ’لاہور ناشتے والے‘ افتخار حسین وفات پا گئے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ میں روایتی پاکستانی کھانے متعارف کرانے والوں میں سے ایک افتخار حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی موت کی وجہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بیان کی گئی ہے۔ 

افتخار حسین نے70ء کی دہائی میں آل ٹیٹ میں نگینہ ریسٹورنٹ کا آغاز کیا تو وہ جلد ہی لندن بھر میں لاہور ناشتے کی وجہ سے معروف ہوگیا۔ 

اختتام ہفتہ پر دور، دور سے لوگ ان کے ریسٹورنٹ میں حلوہ پوری اور چنے کھانے کیلئے صبح ہی پہنچ جاتے تھے۔ 

تقریباً15برس قبل انہوں نے اپنا ریسٹورنٹ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت والے علاقے الفورڈ لین پر منتقل کرلیا تھا۔ 

ریسٹورنٹ میں لگی لاہور کی خوبصورت تصاویر ان کی اپنے شہر سے محبت کی عکاس تھیں۔ 

افتخار حسین نہ صرف اپنے خوش ذائقہ کھانوں بلکہ اپنی خوش مزاجی کے سبب بھی کمیونٹی میں انتہائی مقبول تھے۔ مقامی رکن پارلیمنٹ سیم ٹیری سمیت فوڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد الفورڈ لین کے تاجروں اور ان کے گاہکوں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی یادیں ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

تازہ ترین