• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی یورپی ممالک میں سردی کی تازہ لہر ریکارڈ توڑنے لگی

لندن؍ روم (نیوز ڈیسک)شمالی اٹلانٹک سے آنے والی سرد ہواؤں نے یورپ اور برطانیہ میں خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ برطانیہ میں برمنگھم اور دیگر علاقوں میں برف باری کے امکانات بڑھ گئے۔ ادھر اسکاٹ لینڈ، لیورپول اور ویلز میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی آرلینڈ میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب یورپ کے کئی ممالک میں سردی کی تازہ لہر ریکارڈ توڑنے لگی۔ گزشتہ روز اٹلی میں برف باری کے بعد سڑکیں اور مکانات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔شہریوں کے گھروں میں محصور ہونے سے سناٹا چھا گیاہےجبکہ لوگوں کو شدیدسردی اور برفباری میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین