• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کہتے ہیں حرا مانی کیونکہ مانی صرف حرا کا ہے اور حرا مانی کی۔

اداکارہ نے شوہر سے محبت کا اظہار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کر کے کیا اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ہر دن ہم نے ساتھ دیکھے، کبھی اچھے کبھی برے اور کبھی بہت برے لیکن کبھی ساتھ نہیں چھوڑا، میرا ساتھ دینے کا شکریہ مانی۔

حرا مانی نے اپنے خاوند کے لئے مزید لکھا کہ تم بہت اچھے ہو، پتا نہیں کیا اچھائی کی تھی میں نے کہ خدا نے مجھے تم کو دے دیا۔ تم میرے لئے بہت خاص ہو۔


گزشتہ ہفتے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے ایک دوسرے سے انسٹاگرام پر محبت کا اظہار کیا تھا۔

حرا مانی کے نام سے پاکستان میڈیا انڈسٹری میں مشہور اداکارہ کا اصل نام سیدہ حرا سلمان ہے جبکہ ان کے خاوند مانی کا اصل نام سلمان شیخ ہے۔

معروف جوڑی 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔ دونوں کے 2 بیٹے ہیں جن کے نام مزمل اور ابراہیم ہیں۔

تازہ ترین