• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی نے مختلف چورنگیوں سے اشتہاری مواد ہٹانے کے دوران انہیں مزید بدنما کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی نے شہر کی مختلف چورنگیوں سے اشتہاری مواد ہٹانے کے دوران انہیں مزید بد نما کردیا کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی کے احکامات کی تعمیل میں کام عجلت اور اس بھونڈے انداز سے سر انجا م دیا کہ مختلف اشیا کے ماڈل اور خوبصورت پینٹگز پر سیاہ رنگ پھیر دئےاس عمل کو شہریوں نے نا پسندیدہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مختلف اشیا کے ماڈل کو پارکوں اور دیگر مقامات پر رکھوا دیا جاتا دوسری جانب جن اداروں نے چورنگیوں کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا انہیں بھی مایوسی ہوئی کیونکہ ماضی میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے سربراہوں نے ہی مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے کر کے یہ کام کرائے تھے موجودہ انتظامیہ کی نظر میں اگر یہ غلط ہےتو کم از کم خوبصورت ٹائلوں پر رنگ پھیر کر انہیں مزید بد نما نہ کیا جائے شہریوں کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ ان چورنگیوں کی خود کے ایم سی اور دیگر بلدیاتی ادارے کتنی جلدی تزئینو آرائیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین