• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیاں مردم شماری کی سرکاری اشاعت کے بعد ہونگی، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) مردم شماری کے سرکاری نتائج کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان و کنٹونمنٹ کےمقامی حکومتوں کے انتخابات کے غیر ضروری التواء کا خطرہ ہے ۔اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری پارلیمانی امور ،سینئر کنسلٹنٹ لاء اینڈ جسٹس ڈویژن اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسروں نے شرکت کی ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ جات کی حلقہ بندی ہرمردم شماری کی سرکاری اشاعت کے بعد کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ الیکشن کے تحت لوکل گورنمنٹ الیکشن مقامی حکومتوں کی میعاد ختم ہونے کے120 دن کے اندر الیکشن کمیشن نے کرانا ہیں

تازہ ترین