گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی محمد ارشد کا مقتولہ نسیم اخترکے لواحقین سے راضی نامہ نہ ہو سکا جس پر سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو تحریری طور پر مطلع کر دیا جبکہ دوبارہ سزائے موت کیلئے تاریخ آئندہ چند دنوں میں مقرر کی جائے گی۔