اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ نے ٹھٹھہ میں چین کے تعاون سے قائم ونڈ پاور پراجیکٹ پر چینی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائنا تھری گارجز کا دوسرا فیز اب تک ٹوٹل 550 گیگاواٹ بجلی پیدا کر چکا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 2018 سے کمرشل بنیادوں پر کام کرنے والے بجلی کے منصوبے نے اب تک دو لاکھ تیس ہزار ٹن کوئلہ بچایا ہے جبکہ سی او ٹو کے اخراج میں بھی 5لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کمی واقع ہوئی ہے۔