• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگی وفد کی شہباز شریف، مریم نواز سے گھر جا کر تعزیت

لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وفد نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔چوہدری پرویزالٰہی نےاس موقع پرگفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ماں سے بڑھ کردنیامیں حسین ہستی اور کوئی نہیں، ہمیں آپ والدہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے، وہ نیک اور وضعدار خاتون تھیں، ان سے مل کر ہمیشہ شفقت اور دلی خوشی کا احساس ہوتا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ کے وفد میں اراکین قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی، چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین، سینیٹر کامل علی آغا اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، شیزا فاطمہ، عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین