اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ مدت مکمل ہونے پر اسکی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو آج (جمعہ) کو کارکردگی کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ 28 اکتوبر 2018 کو تشکیل دیاگیا پاکستان سٹیزن پورٹل قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز رہا۔