لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے آئے تھے اس لئے اس ملاقات کو سیاسی معنی دینا مناسب نہیں، رواداری کا کلچر معاشرے کی بنیاد ہے اور کسی کی اس طرح کی ملاقات کو رواداری تک ہی محدود رکھنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ رواداری ذاتی فعل اور ذاتی سوچ ہوتی ہے۔