• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی چیمبر آف کامرس اور پی ٹی آئی وفود سے ملاقاتیں

املتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے چیمبر آف کامرس کے وفد نے خواجہ صلاح الدین کی قیادت میں ملاقات کی، اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے دفاتر کے دروازے عام پبلک کیلئے کھلوا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے جس میں تاجر برادری اور مخیر حضرات کا تعاون حاصل ہے۔ وفد میں افتخار علی شاہی، شفیع شیخ، بخش الہی، محمد شفیق سمیت دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر ملتان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ نے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، طیب خان، احسان سندھو ودیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ شہر میں تجاوزات ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے مضبوط حکمت عملی بناء جا رہی ہے۔ دوسری جانب کمشنر نے پبلک سکول گرلز برانچ میں کیفیٹیریا کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ 67 لاکھ کی لاگت سے 10 مرلے پر کیفے ٹیریا تعمیر کیا جارہا ہے کیفے ٹیریا کو 6 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین