• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’وار‘ نے ہالی ووڈ کو ٹکر دی ہے: شان شاہد

پاکستانی اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’وار‘  پاکستان فلم انڈسٹری کو ہالی ووڈ کو ٹکر دینے میں کامیاب رہی ہے۔

شان شاہد نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا کہ فلم ’وار‘ ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم وار کی وجہ سے پاکستانی سنیما کو ہالی ووڈ کے قریب ہونے میں مدد ملی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹریلر بھی شیئر کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی وار میں شان شاہد کی اداکاری کو سراہا۔

اداکار شان شاہد نے پاکستان کی متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


انہوں نے اپنی فلموں میں ہر کردار بخوبی ادا کیا ہے پھر چاہے وہ دیہاتی کا کردار ہو، موسیقار کا، یا ملک کی بقاء کے لیے لڑنے والے کسی محافظ کا، ان کا ہر روپ پرستاروں کو بھا جاتا ہے۔

شان شاہد تقریباً 576 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین