• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے: شان شاہد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے،  لہذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستان ٹی وی پر نشر ہونے والے مواد اور پاکستانی سیاست پر کُھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو شاندار کہا تو وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ اُن کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔


اپنے انٹرویو میں شان نے پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید بھی قرار دیا۔

شان شاہد نے پی ٹی وی پر وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر ہونے والی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ڈرامے پر بات کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا۔

اداکار نے کہا کہ  پاکستانی شائقین کے لیے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا؟

شان شاہد نے کہا کہ حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا لیکن خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔

تازہ ترین