• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



متحدہ عرب امارات میں ہرن کی ہائی وے پر دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ہرن کی ہائی وے پر دوڑنے کی ویڈیو وائرل کی ہے، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد صارف نے لکھا کہ ہائی وے پر ایک ہرن اچانک ہی ہماری گاڑی کے سامنے آگیا تھا، جسے بچانے کے لیے اسے اپنی لین تبدیل کرنا پڑی۔

ہرن کو بچاتے ہوئے ڈرائیور نے جب سڑک پر اپنی لین تبدیل کی تو اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑگیا۔


ڈرائیور کا کہنا تھا کہ بغیر انڈیکیٹر دیئے لائن تبدیل کرنے پر اسے 1400 درہم کاجرمانہ ہوگیا۔

ہرن اچانک ہی صحرا سے نکل کر ہائی وے پر آگیا تھا جو کہ کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم خوش قسمتی سے ہرن واپس سڑک سے صحرا کی جانب چلاگیا اور کسی نقصان سے محروم رہا۔

تازہ ترین