اقوام متحدہ (یو این) میں انسداد منشیات سے متعلق ادارے نے بھنگ اور گانجے کو منشیات کی خطرناک فہرست سے خارج کردیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھنگ کے طبی استعمال پر تحقیق کو آسان بنانے کی سفارش کی تھی اور اسی پس منظر میں اس پر ووٹنگ کرائی گئی۔
اقوام متحدہ میں نارکوٹیک ڈرگس کے ارکان کی اکثریت نے1961 کے شیڈول چہارم سے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔
اس کےحق میں 27 ممالک نےووٹ دیا اور 25 ارکان نےاس کی مخالفت کی جبکہ ایک ملک نے ووٹ میں حصہ نہیں لیا۔
خیال رہے کہ ابھی تک گانجا اور بھنگ ہیروئین اور افیون جیسی سخت اور خطرناک قسم کی منشیات کی فہرست میں شامل تھیں۔