• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زائد العمیاد چاکلیٹ، کمپنی سیل، 3 لاکھ روپے جرمانہ

سندھ فوڈ اتھارٹی نے زائد العمیاد چاکلیٹ فروخت کے لیے لیجانے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور چاکلیٹ کمپنی کو سیل کرکے 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی حکام نے حب ریور روڈ پرپولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں زائد المعیاد چاکلیٹس سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا، ٹرک میں موجود سامان دوبارہ فروخت کے لئے چھوٹے اور کچی آبادیوں جیسے پسماندہ علاقوں میں جارہا تھا۔


ترجمان کے مطابق تحویل میں لی گئی چاکلیٹ اسکریپ کے طور پر بیچ دی جاتی ہے، اس حوالے سے چاکلیٹ کے معیار کو جانچنے کےلیے سندھ فوڈ حکام نے متعلقہ فیکٹری کا دورہ کیا اوردورے کے دوران فیکٹری کی ابتر صورتحال سامنے آئی، فیکٹری ملازمین کی بھی حالت خراب تھی، اور فیکٹری میں جگہ جگہ لال بیگ پائے گئے۔

حکام کی جانب سے فیکٹری کو سیل اور ایکسپاٹرڈ چاکلیٹس کو بھی تلف کیا گیا ہے، جبکہ فیکٹری پر تین لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تازہ ترین