شادی میں جہیز دینے کے بارے میں پاکستانیوں کی رائے کیا ہے، تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پلس کنسلٹنٹ نے اس حوالے سے 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانی شادیوں میں جہیز دینے کے حمایتی نظر آرہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے اجازت بھی مانگ لی۔
سروے میں 36 فیصد نے جہیز دینے کی مخالفت کی۔
جہیز دینے کی اجازت کے حق میں 73 فیصد خواتین نے آواز اٹھائی جبکہ 24 فیصد نے مخالفت کی۔
مردوں میں جہیز دینے کی حمایت 59 فیصد نے کی۔