نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کی مسلح جارحیت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوج نے 15روز کے دوران مغربی کنارے میں الگ الگ واقعات میں 4بچوں کو براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ معصوم بچوں سے فوجیوں یا اسرائیلی انتظامیہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔