• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی کا طریقہ بدل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے تبدیل شدہ فیصلے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کو 2023 کے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں شرکت کے لئے ایشیا کپ میں ٹاپ تین میں آنا لازمی ہوگا، ایشیا کپ 2022میں کھیلا جائے گا، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کوالیفائنگ کے نئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی ۔ اب کوالیفائنگ راؤنڈ کی بجائے براہ راست براعظمی ٹورنامنٹ کی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹیمیں بھارت میں2023 کا ورلڈ کپ کھیلیں گی ۔ ایشیا سے میزبان بھارت سمیت 4 ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلیں گی اور یورپ سے 7 براعظم آسٹریلیا اور جنوبی اور شمالی امریکا سے دو، دو اور افریقا سے ایک ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔

تازہ ترین