• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات سندھ حکومت ہٹائے گی، وفاق مدد کرے گا، کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

تجاوزات سندھ حکومت ہٹائے گی، وفاق مدد کرے گا، کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں قائم تجاوزات سندھ حکومت کو ہٹانی ہیں، وفاقی حکومت مکمل سپورٹ کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محمود آباد نالے ، گجرنالے اور اورنگی نالے کا سروے اور انکی ری ماڈلنگ ڈیزائن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کی ترقی کیلئے تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی نے شہر کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں نالوں کی صفائی ، کچرے کو ٹھکانے لگانا ، پانی کی فراہمی اور کچھ اہم سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں

اجلاس میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت میگا پراجیکٹس، ملیر ایکسپریس وے اور آئی سی آئی پل کی ری ماڈلنگ بھی کی جائیگی۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے زبیر چنہ اور این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی اور ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض ، جی او سی کراچی میجر جنرل عقیل اور دیگر شامل تھے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کو تین بڑے نالوں جس میں محمود آباد ، گجر اور اورنگی نالہ شامل ہیں کا سروے اور انکی ری ماڈلنگ ڈیزائن کی تیاری کا کام سونپا ہے۔ 

یونیورسٹی نے محمود آباد نالہ کا ایک تفصیلی ڈیزائن اور ازسر نو تکمیل کا منصوبہ پیش کیا ہےباقی دو دیگر نالوں کی ڈیزائننگ اور سروے کا کام 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ ڈیزائن کو منظوری کیلئے پیش کردیاگیا ہےجہاں تک ڈیزائن کی تفصیلات کا تعلق ہے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکے پشتوں کے ساتھ تعمیر شدہ 319 اسٹرکچرز متاثرہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود آباد نالہ کورنگی کے مقام پر 6میٹر گہرائی تک ہے اور اسکے بعد گہرائی میں بالترتیب کمی کا سامنا ہے جوکہ ڈیفنس کے اختتام تک ایک میٹر تک گہرائی ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین