• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، جج ارشد ملک سمیت55 جاں بحق، 3262نئے کیسز، کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی، لاہور،اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز، نمائندہ جنگ)کورونا، جج ارشدملک سمیت 55جاں بحق، 3262نئے کیسز، مجموعی ہلاکتیں8ہزار260،فعال کیسز51ہزار 507ہو گئے ، 2395کی حالت تشویشناک، کراچی میں پھر سب سے زیادہ کیسز ،شہر قائد کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3262نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد 4لاکھ 10ہزار 72تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 50ہزار305 مریض شفایاب ہو چکے ہیں ،اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد اور شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 85.4فیصد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، ان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز وہ انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51507 تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، شفایاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ 

کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔

تازہ ترین