• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 روزہ ریمانڈ نہیں، ایک ملزم کے بار بار ریمانڈ کو ظلم کہا، جسٹس عطاء بندیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت کے دوران واضح کیا ہے کہ قومی میڈیا نے نیب ملزمان کیخلاف ایک سے زائد ریفرنسز دائر کرنے سے متعلق ہماری بات کی غلط تشریح کی ہے۔

انہوں نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غلط خبروں کے چلنے سے ادارے پر بات آتی ہے، گزشتہ روز میں نے ایک ملزم کیخلاف 90، 90 روز کے بار بار ریمانڈ لینے کو ظلم کہا تھا، ایک اخبار نے 90 روز کے ریمانڈ کو ظلم لکھ دیا ہے ،اب تمام صحافتی ادارے اس خبر کو دوبارہ چلائیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے کہا کہ عدالت قانون کی جانب سے دی گئی اجازت کو ظلم کیسے کہہ سکتی ہے، میرے حوالے سے بھی غلط خبر چلائی گئی ہے۔

فوجداری مقدمات میں تو14 روز سے زیادہ کا ریمانڈ توہو ہی نہیں سکتا، گزشتہ کل اپنے ریمارکس میں جسٹس منیر کے فیصلے کا بھی ذکر کیا تھا،چالیس روز کے ریمانڈ کی بات میں نے نہیں کی تھی۔

تازہ ترین