• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے پر غور، رجسٹریشن کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا25 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی بھی رجسٹریشن کا فیصلہ ، رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا،خریداری کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔

وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے 40 ہزار انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

25 ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا، 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت سٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے، دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی، ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی سٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا، انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔

تازہ ترین