• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ندیم مانڈوی والا اور طارق کی گرفتاری سے روکدیا

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بے نامی دار طارق کی گرفتاری سے روک دیا۔ 

عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے سلیم مانڈوی والا کے بھائی اور مبینہ بے نامی دار طارق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے 7 دسمبر تک نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین