اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی ، جاری ہفتہ میں قیمتوں کے حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے،جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے،گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔