ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات کےباوجود درخواست گزار ٹھیکیدار کو سکول میں کمرے تعمیر کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو 27 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس معاملہ پر ڈپٹی کمشنر سے وضاحت ضروری ہے کہ کس وجہ سے آخر درخواست گزار کو کام مکمل نہیں کرنے دیا گیا ہے، عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے محمد خان نے موقف اختیار کیا کہ اس کی کمپنی کو ڈیرہ غازی خان کی دیہی یونین کونسلوں کے مختلف سکولوں میں کمرے بنانے کا ٹھیکہ مل گیا تاہم دو سکولوں میں کمروں کی تکمیل کے بعد تیسرے سکول میں تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، عدالت نے اس پر کام کی اجازت دی تو اب بھی انتظامیہ تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دے رہی ہے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو طلب کرلیا ہے۔