1۔ ایک گھوڑا ایسا جس کی چھ
ٹانگیں دو سم
اور تماشا ایسا دیکھا پیٹھ کے اوپر
دم
2۔ آس پاس موتی کی لڑی
بیچ میں اس کے کوئل کھڑی
دیکھو لوگو اس کا ہیا
اپنا رنگ اوروں کجو دیا
3۔ شیشے کا گھر، لوہے کا در
مٹکا ساپیٹ، چھوٹا سا سر
4 دیکھے سارے ایک جگہ پر
ہفتے، سال، مہینے، دن
گزرے ہیں سب ایک نظر میں
اور لیے ہیں سارے گن
5۔ ایک سینگ کی ایسی گائے
جتنا ڈالو، اتنا ہی کھائے
کھاتے کھاتے گانا گائے
پیٹ نہیں اس کا بھر پائے
6۔ بات انوکھی کیا کوئی جانے
اِک ڈبیا میں سینکڑوں دانے
میٹھے میٹھے، رنگ رنگیلے
رس بھرے، رس دار ، رسیلے
کوئی چُوسے ، کوئی چبائے
بچّہ بوڑھا ہر اِک کھائے
7۔ ایک قلعہ میں برج ہزار
ہر برج میں پہرے دار
کیسا عجب قلعہ بنایا
نہ مٹی، نہ چونا لگایا
8۔ لاتیں کھئے بھاگی جائے
بھاگی جائے ، دوڑی آئے
چلتی ہے بس لاتیں کھاکر
ڈنڈوں سے کب چلنے پائے
9۔ دیکھی ہم نے ایک مشین
کھانے پینے کی شوقین
جب چاہو وہ کھولے پیٹ
اس میں لے وہ ہر چیز سمیٹ
10۔ جب آیا ، چپکے سے آیا
کبھی رلایا ، کبھی ہنسایا
پڑے رہے ہم ایک جگہ پر
اس نے سب کچھ، ہمیں دکھایا
11۔ جس نے بھی وہ ساز بجایا
خود نہ سنادوسروں کو سنایا
12۔ سب کےساتھ وہ چلتا جائے
کوئی پکڑ کر اسے دکھائے
13۔ ہری ہری پانی میں گھولی
لال بنی جب مٹھی کھولی
پہیلیوں کے صحیح جوابات
جواب 1۔ ترازو ۔
جواب 2۔ مسی
جواب 3 بلب
جواب 4۔ کیلنڈر
جواب 5 چکی
جواب 6 انار
جواب 7 شہد کا چھتہ
جواب 8 سائیکل
جواب 9 ریفریجریٹر
جواب 10۔ خواب
جواب 11۔ خراٹے
جواب 12۔ سایہ
جواب 13۔ مہندی
اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں
انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘
روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
bachonkajang@janggroup.com.pk