• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے‘‘۔

دوسرا: ’’یہ میرا دور کا بھائی ہے‘‘۔

پہلا: ’’دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے‘‘؟

دوسرا: ’’جی ، میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔‘‘

***********************

استاد: اگر تمہارے پاس دو سیب ہوں اور تمہارے ہاں دو مہمان آجائیں تو تم کیا کرو گے‘‘۔

شاگرد:’’ان کے جانے کا انتظار‘‘۔ -

***********************

ایک دیہاتی جو اپنے بیٹے کو شہر گھمانے لایا تھا، ایک دن اسے چڑیا گھر دکھانے لے گیا، سیر کے دوران وہ زیبرے کے پاس پہنچے۔ دیہاتی نے بیٹے سے کہا:

”دیکھو بیٹا! چڑیا گھر والوں نے گدھے کو سوئیٹر پہنا رکھا ہے‘‘۔

***********************

استاد: آپ کے بیٹے نے اسکول کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

باپ: نالائق کہیں کا... گھر میں برتن توڑتا رہتا ہے اور یہاں ریکارڈ۔

***********************

ایک دوست (دوسرے سے): ’’یار! جب سے تمہارے گھر آیا ہوں یہ مکھیاں پیچھا ہی نہیں چھوڑتیں‘‘۔

دوسرا دوست: ’’کھیاں گندی چیزوں کو دیکھ کر ہی منڈلاتی ہیں‘‘۔

اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں

انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘

روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی

bachonkajang@janggroup.com.pk

تازہ ترین