• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد علی سید

میرا پیارا پیارا طوطا ہے

گود میں میری سوتا ہے

باتیں کرتا ہے بابا سے

دوستی اس کی ہے بابا سے

گھر میں بلی جب آئے

طوطے پر وہ غرائے

طوطا پر پھیلاتا ہے

اُس کو ڈانٹ پلاتا ہے

سارا دن وہ شور مچائے

شام کو ابلے آلو کھائے

گیت سنائے نانی کو

ڈانٹے بینا رانی کو

پنجرے میں لہراتا ہے

سیب ، سلائس کھاتا ہے

کل میں اسے نہلاؤں گا

پکنک پرلے جاؤں گا

اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں

انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘

روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی

bachonkajang@janggroup.com.pk

تازہ ترین