مالاکنڈ کے سرکاری اسکول میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے کی محفل کرانے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، اسکول پرنسپل، چوکیدار اور لیویز تھانے کے انچارج کو معطل کر دیا گیا۔
جمعرات کی شب مالاکنڈ کے علاقے غنی ڈھیری میں گورنمنٹ گرلز پبلک اسکول کے چوکیدار امجد نے اپنی شادی کی خوشی میں اسکول کے اندر خواجہ سراؤں کے ناچ گانے کی محفل سجائی تھی۔
واقعے پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان خٹک نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسکول چوکیدار، پرنسپل اور کوپر لیویز تھانہ انچارج ظاہر شاہ کو معطل کر دیا۔
معاملے کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پیر عبداللہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر مالاکنڈ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔