• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی 10 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کو جواب جمع کرائے گی جبکہ دس بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان خان کو کمیٹی کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو سپریم کورٹ نوٹس سنجیدگی سے لینے کی ہدایات کی ہے جبکہ وزارت نے صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات اور چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط لکھ دیے۔

صوبائی سیکرٹری نے محمکہ جنگلات محکمہ سے 2019 تاجون 2020 درختوں کا ڈیٹا مانگ لیا جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی ہے۔

تازہ ترین