• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم عمران خان کی بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت


وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے مشاورت کے بعد بلین ٹری منصوبے کی ڈرون ویڈیو اور مستند تصاویر کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عدالتی احکامات پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سیٹلائیٹ امیجز کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ کر لیا ہے، حکومت کی جانب سے بلین ٹری منصوبے کی سپارکو سے سیٹلائٹ امیجز فراہم کرنے کی در خواست کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت دی تھی۔


انہوں نے کہا تھا کہ اعلیٰ عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اور شفافیت سے آگاہ کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ کو نئی نسل کی فکر ہے، جو انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتِ عظمٰی کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔

تازہ ترین