کے ایم سی بلڈنگ میں کورونا کے شکار افسر کی آمد کے بعد اب بلڈنگ کے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی کی مدد سے کے ایم سی کی پوری بلڈنگ کے فرش کی دُھلائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے گزشتہ روز افسر سے انوکھا انتقام لیا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے تنخواہ روکنے پرگزشتہ روز ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی کو بوسہ دیا۔
متاثرہ مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف بھی کیا، ملازم کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی، کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔
اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، شہزاد انور کو 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا تھا کہ ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پرتنخواہ روک لی گئی تھی۔