• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ روکنے پرکورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام


تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے  افسر سے انوکھا انتقام لے لیا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی  کو بوسہ دیا۔

متاثرہ مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر سے ملنے کے بعد اپنےکورونا کےمریض ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

 ملازم کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی، کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد دفتر چھوڑ کر چلےگئے۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، شہزاد انور کو 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔


ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا تھا کہ  ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پرتنخواہ روک لی گئی تھی۔

ڈائریکٹر ایچ آر نے کہا کہ  میرا  چار ماہ قبل بھی کورونا  وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

تازہ ترین