• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کے انسٹا فالوورز کی تعداد کتنی ہوگئی؟

دنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو انسٹاگرام پر 24 کروڑ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 244 ملین یعنی 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک دو ہزار نو سو 47 پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف چار سو 61 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اُنہوں نے اپنے کیریئر میں مزید ایک گول کا اضافہ کیا جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر گول خوشی کے لمحات ہیں، اب اگلا ہدف 800 گولز کرنا ہے۔

اسٹار فٹبالر نے اپنی کامیابی اور ریکارڈ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے پیغام میں اپنے اہل خانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ لوگ ہر برے اور اچھے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔

تازہ ترین