• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کچھ ستارے ایسے ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح بے چین رہتے ہیں۔

ایسے ہی ستاروں میں سے ایک صبا قمر ہیں، جنھوں نے حال ہی میں اپنے ایک پیغام سے اپنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ 

اس تصویر میں انھیں اسٹوڈیو میں اپنی آواز کو ریکارڈ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

صبا قمر نے اپنے اس پیغام میں مداحوں سے سوال کیا کہ ’میں کیا ڈب کروارہی ہوں؟ کوئی اندازہ؟‘


ورسٹائل اداکارہ کے اس پیغام میں اداکارہ اشنا شاہ سمیت کئی مداح پسند کر چکے ہیں اور اپنے دلچسپ تبصرے بھی دے چکے ہیں۔

تازہ ترین