• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرھویں عالمی اردو کانفرنس: تیسرے روز شعر و ادب، تعلیم، صحافت کے سیشنز


کراچی آرٹس کونسل میں تیرہویں عالمی اردو کانفرس پوری آب و تاب سے جاری ہے، تیسرے روز 9 سیشن ہوئے جن میں شعر و ادب، تعلیم، صحافت اور دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔

شعر و سخن کی محفل بھی جمی جو حاضرین اور آن لائن شرکا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

عالمی اردو کانفرس میں تہذیب اور ادب کے رنگ نمایاں رہے، تیسرے روز بھی نو سیشنز ہوئے۔

تعلیم کے سو برس کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی شریک ہوئے۔

انہوں نے کورونا کے سبب اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کہا کہ وہ اس اقدام کے حق میں نہیں تھے مگر اسکولوں کی بندش کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔

پشتو اور پنجابی زبان و ادب پر بھی سیشنز کا اہتمام کیا گیا جن میں نامور شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ثقافت قوموں کی شناخت ہوتی ہے اور اسے سنبھالنا اور آگے بڑھانا ایک مشترکہ ذمے داری ہے۔

کانفرنس میں معروف شاعرہ کشور ناہید کی کتاب ’دریا کی تشنگی‘، ’کلیاتِ جوش‘ اور مظہر عباس کی کتاب ’اور پھر یوں ہوا‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

عظیم شاعر جوش ملیح آبادی کی 122ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا صحافت کے سو برس کے حوالے سے گفتگو بھی زیر بحث رہی جس میں نامور صحافیوں نے شرکت کی۔

عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کا اختتام عالمی مشاعرہ پر ہوا۔

تازہ ترین