• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 10ویں روز بھی جاری

بھارت میں زرعی اصلاحات اور قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 10ویں روز بھی جاری رہا، کسانوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت کینیڈین وزیر اعظم کےبیان پر تلملا اٹھا۔

جسٹن ٹروڈو کے بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا، دلی نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارت سمیت آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل اورتیس کھلاڑیوں نے قومی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 36 برطانوی اراکان پارلیمان نے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سے یہ معاملہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھانے پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین