• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG درآمد میں تاخیر کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا، شیری رحمٰن


پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا، ایل این جی درآمد میں تاخیر سے ملک کو نقصان اور حکومتی مافیا کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر ایل این جی نہ خرید کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم نے ستمبر میں کہا کہ سردیوں میں گیس کا شدید بحران ہوگا، وزیر اعظم کو بحران کا پتا تھا تو گیس درآمد کیوں نہیں کی گئی؟

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ گیس کے معاملے پر نیب کیوں سو رہی ہے، اگر بر وقت فیصلہ کرلیتے تو اربوں کا نقصان نہیں ہوتا۔

تازہ ترین