• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے پنجاب حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران سرکاری ملازم ہیں ذاتی ملازم نہیں، تمام لوگ نوکری کریں، جھوٹے مقدمے نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، افسران اگرسیاست میں ملوث ہوں گےتو کل انہیں جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں 13دسمبر کے جلسے کے لیے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز شہریوں کو متحرک کرنے کے لیے شہرکا دورہ کریں گی، وہ جاتی امرا سے نکلنے والی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت بھی کریں گی۔

تازہ ترین