• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ31 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ 6 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا سے مزید ساڑھے سترہ سو اموات اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز ہوئے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 397 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 61 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ مزید 15 ہزار 539 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر کو دوبارہ قرنطینہ میں جانا پڑ گیا۔ عملہ کے ایک رکن کا کورونا مثبت آنے پر سرکئیر اسٹارمر 16 دسمبر تک قرنطینہ میں رہیں گے اور گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین