• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، روٹھی بیوی نہ ماننے پر شوہر نے 5 بچے نہر میں پھینک دیئے، 2 لاشیں برآمد

قصور، روٹھی بیوی نہ ماننے پر شوہر نے 5 بچے نہر میں پھینک دیئے


قصور،الہ آباد،پھول نگر(نمائندہ جنگ،نامہ نگاران) پھول نگر میں روٹھی بیوی نہ ماننے پر شوہر نے 5 بچے نہر میں پھینک مارے،2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔اٹاری ورک کے رہائشی رکشہ ڈرائیور ابراہیم نامی شخص نے بیوی سے جھگڑے پر اپنے 5 کمسن بچوں کو جمبر نہر میں پھینک دیا،وقوعہ کے دن ابراہیم کی بیوی لڑائی کے بعد اپنے میکے جمبر آگئی تھی وہ بچوں کے اصرار پر انھیں ملانے صبح جمبر گیا اور وہاں پھر دونوں میں لڑائی ہوئی جس پر تعش میں آکر واپسی پر ابراہیم نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا،دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوگئیں جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔نہر سے نکالے گئے بچوں کی شناخت 4 سالہ فائزہ اور 2سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی جبکہ باقی تین بچوں میں 5سالہ زین،7سالہ نادیہ اور 3سالہ تاشا شامل ہیں۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دو بچوں کی لاشیں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ باپ ملزم ابراہیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تازہ ترین