لاہور (نیوزرپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ گزشتہ روز (ہفتہ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔بعدازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی علماءکے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے اظہار تعزیت کے لیے منصورہ آئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر صدر اتحاد العلماءمولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔