اسلام آباد (پرویز شوکت‘ وقائع نگار) یورپی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر محدود اور ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام خارج کر دیا جس کو پی آئی اے ترجمان نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
یورپی کمیشن کی جانب سے پاکستانی جہازوں کی آمد پر پابندی کے بعد اب ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج کردیا گیا۔
یورپی کمیشن فار موبیلیٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر مختلف ممالک کی محدود اور ممنوعہ قرار دی جانے والی ایئرلائنز کے نام شامل ہیں مگر پی آئی اے کا نام شامل نہیں ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام نکلنا مثبت اشارہ ہے۔
ہمیں امید ہے کہ لائسنس کا معاملہ بھی جلد ہوگا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا پورپی ممالک اور برطانیہ میں آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا۔