• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے میں عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا، کامران بنگش

معاون اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے میں عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔

کامران بنگش نے کہا کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا، واقعہ میں 6 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ مریض آئیسولیشن وارڈ میں تھے۔

معاون اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کے علاوہ ایک مریض میڈیکل آئیسولیشن میں تھا۔

کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے واقعہ کی انکوائری کے احکامات دیے ہیں،48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ عام کی جائے گی عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کی طرف نہ دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔

تازہ ترین