• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی، محمود خان


خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی تمام معاملات عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

ترجمان کے پی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کو اسپتال کے بورڈ آف گورنرز سے واقعے کی تحقیقات کروانے کی ہدایت دے دی ہے اور کہا گیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ 84 گھنٹوں کے اندر واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

محمود خان نے کہا کہ واقعہ متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے سنگین غفلت اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب خبیر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔

تازہ ترین